0
Tuesday 11 Feb 2020 10:42

گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے، حفیظ الرحمٰن

گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ جی بی کو آرڈر 2018ء کے تحت دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے ہیں، چند لوگ اپنی سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات اور آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھے بغیر جی بی کے عوام کے مفاد میں ہر فورم پر بات کی ہے اور وفاقی حکومت کو سفارشات دی ہیں۔ ہم آرڈر کے بجائے ایکٹ کے ذریعے نظام چلانے کے حامی ہیں۔ چند لوگ اپنی سیاسی مجبوریوں کے تحت پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت صوبائی حکومت اور اسمبلی کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے ہیں۔ سیاسی مفادات کی وجہ سے معروف نعرے لگائے جاتے رہے لیکن عوام اور علاقے کیلئے بہترین نظام پر غور نہیں ہوا۔ وزیراعلٰی جی بی کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمتوں کے کوٹے سے جی بی کو فاٹا سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تمام طلباء اور لوگوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کا وفاقی حکومت میں ملازمتوں میں کوٹہ الگ کیا جائے۔ موجودہ وفاقی حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کرنے کی کوشش کی جس پر جی بی حکومت نے دو فیصد کوٹہ خطے کو دینے کا مطالبہ کیا، لیکن وفاقی حکومت نے صرف ایک فیصد کوٹہ دیا۔ ہماری آبادی کے تناسب سے آئینی طور پر ہمارا پونے ایک فیصد بنتا ہے، پھر بھی اس میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جی بی کے حوالے سے دیئے جانے والے نظام کو سمجھ کر بات کرنی چاہیئے۔ بغیر سمجھے پاپولر نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش