0
Tuesday 11 Feb 2020 11:10

ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے

ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کی 24 سے 25 تاریخ تک بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو گی۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ساتھ ہوں گی۔

امریکی وزیر اطلاعات اسٹیفنی گریشم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس دورے میں امریکا کے صدر نئی دہلی اور ریاست گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 843865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش