QR CodeQR Code

مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

11 Feb 2020 11:15

حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں، سڑکیں ویران ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر آج مکمل ہڑتال کی جاری ہے، حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں، سڑکیں ویران ہیں۔مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاون 191 روز میں داخل ہو گیا ہے، مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں جبکہ حریت رہنما مقبول بٹ کی 36ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مقبول بٹ کی برسی پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نے پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، سڑکیں خاردار تاروں، رکاوٹوں سے بند کر دی گئی ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ یاد رہے کہ مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں 11فروری کو جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 843866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843866/مقبول-بٹ-کی-برسی-پر-مقبوضہ-کشمیر-میں-مکمل-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org