QR CodeQR Code

کشمیر کیلئے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی، مشال ملک

11 Feb 2020 11:34

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار غیر کشمیریوں کو کشمیر کی زمینیں الاٹ کر رہی ہے، مودی کا اگلا پلان کشمیر سے پاکستان آنیوالا پانی بند کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات کشمیریوں کے خلاف قانون بنانے کے لئے ہیں۔ بھارت سرکار غیر کشمیریوں کو کشمیر کی زمینیں الاٹ کر رہی ہے، مودی کا اگلا پلان کشمیر سے پاکستان آنیوالا پانی بند کرنا ہے۔ قدرت نے مجھے کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے چنا ہے۔آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں سے ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں، کشمیریوں کو اس وقت پاکستان اور پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں سے دھوکا کیا، کشمیر کیلئے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 843869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843869/کشمیر-کیلئے-اب-کچھ-نہ-کیا-بہت-دیر-ہو-جائے-گی-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org