0
Tuesday 11 Feb 2020 12:25

15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے، مریم اورنگزیب

15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے، چینی کی درآمد و برآمد، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔ حکومتی سبسڈی پیکج پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی نااہلی، نالائقی اور چوری ہے۔ مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے کو آٹا،چینی،چاول،دالیں،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے 15سے 18ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے لیے 10 ارب روپے فوری طور پر جاری ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 843872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش