0
Tuesday 11 Feb 2020 13:21

قاسم سلیمانی کی شہادت نے بھی سامراجیت کے ستونوں میں زلزلہ پیدا کر دیا، اے ایس او

قاسم سلیمانی کی شہادت نے بھی سامراجیت کے ستونوں میں زلزلہ پیدا کر دیا، اے ایس او
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحیل عباس نے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت اور دنیا میں ان کی شہادت کے اثرات و نتائج امریکا کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں، امریکا نے اپنے اقدامات سے خطے میں اختلافات کو ہوا دی اور وہ ہمیشہ اپنی حرکتوں سے صیہونی اسرائیلی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے رہا ہے، مگر شہید قاسم سلیمانی جیسے سورماؤں نے اسکے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ کے امام بارگاہ سید جاڑل شاہ میں شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المھندس اور شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راحیل عباس نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی حیات اور شہادت دونوں نے عظیم کردار ادا کیا، حیات کے دوران مختلف میدانوں میں انتھک محنت اور دل کی گہرائی سے شجاعت نے پھیلتی ہوئی سامراجی طاقتوں کے ستونوں کو کھوکھلا کر دی۔

راحیل عباس نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے سامراجی طاقتوں کے کھوکھلے ستونوں میں زلزلہ پیدا کیا، اس شہید کی مظلومیت پر مختلف اقوام کی برحق صداؤں نے دشمن کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ بے دردی سے اس مظلوم کے خون کو بہانے والے بے رحم قاتل کی درندگی اور بہیمیت سے ہر دیکھنے والے، سننے والے اور سوچنے والے انسان کو قاتل کی دہشتگردی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر طرح طرح کے بہانوں سے یلغار کرنے والے دشمن کے اِس دردناک سفاکانہ قتل سے دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی اور شہید قاسم سلیمانی کی مظلومیت بھری شہادت نے جگہ جگہ پر صفِ عزا بچھا دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پُرسوز شہادت نے وسیع پیمانے پر مسلمانوں کو واحد آواز اٹھانے پر متحد کر دیا، عالمی سطح پر ان آوازوں کے گونجنے سے شہید قاسم سلیمانی کی شہرہ آفاق شخصیت نے دشمن کے دل میں مزید اضطراب ڈال دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی شہید کے وجود نے ہی دنیا میں قیام امن اور داعش سمیت دہشتگردوں کو شکست دیکر امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی سازشوں کو خطے میں ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور امریکا کا وسیع سازش چند مہینوں کے اندر ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے مکروہ چہرے کو عالم انسانیت کے سامنے آشکار کر دیا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی سوچ انسانیت دوست تھی، جس کیلئے ان کو شہید کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش