0
Tuesday 11 Feb 2020 13:25

مودی کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا سکتی ہے، سردار عتیق

مودی کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا سکتی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز بھمبر اور سماہنی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مقامی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی افسوسناک ہے، مودی کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا سکتی ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔

اس موقع پر مسلم کانفرنس بھمبر کے صدر محمد اقبال انقلابی نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کے تشخص کی علامت بن چکی ہے، عوامی قوت کے ذریعے عوامی مسائل کو مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 843895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش