0
Tuesday 11 Feb 2020 18:05

کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی، سراج قاسم تیلی

کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی، سراج قاسم تیلی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تيلی نے سياسی جماعتوں کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے ديا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج قاسم تیلی نے ايم کيو ايم پر کڑی تنقيد کی اور ميئر کراچی وسیم اختر کو کھری کھری سنا ديں۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ اختیار ميں نہیں تو بیٹھے کیوں ہو، ایسے عہدیدار کو گھر چلے جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ سال 2013ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہوا اور جرائم ميں کمی آئی۔ ایم کیو ایم سے متعلق سراج قاسم تیلی نے کہا کہ جرائم سے پیسہ بنانے والی یہی سیاسی جماعت تھی، کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، لوگ آتے تو کراچی کے بل بوتے پر ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو خراب کرنے میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 843936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش