0
Tuesday 11 Feb 2020 18:37

عمران خان کی پوری سیاست کسی آئی ایس آئی چیف کی مہربانی ہے، بلاول بھٹو

عمران خان کی پوری سیاست کسی آئی ایس آئی چیف کی مہربانی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری سیاست کسی آئی ایس آئی چیف کی مہربانی ہے اور جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر طبقہ پریشان ہے، مہنگائی نے اس ملک کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، سب کو نظر آ رہا ہے جب حکومت آئی تب مہنگائی تھی مگر اب بہت بڑھ گئی ہے، حکومت کے آنے سے بے روزگاری بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کہتے تھے میں قرض نہیں لوں گا، قرض لیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم خود کشی کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن یہ تو مان لیں کہ آپ غلط تھے، عمران خان کہتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے لہذا اب وزیراعظم مان لیں کہ وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں، آپ گھر جاؤ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستان اور پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اچھی نہیں، آئی ایم ایف ڈیل میں غیرحقیقی اہداف مقرر کیے گئے،حکومت مہنگائی، غربت، بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کر رہی کوئی جواب نہیں، حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ 12 لاکھ نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں، آپ نے سب کچھ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے سیاسی یتیموں کا ٹولہ عمران حکومت کا حصہ ہے، اس ٹولے پر شہید بینظیر بھٹو کے بہت احسانات ہیں، کسی کو وزیر، کسی کو سینیٹر اور کسی کی خواتین کو ممبر اسمبلی بنایا لیکن وہ ہی سیاسی یتیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کا نام ہٹانے میں مدد کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم ہمارا قتل کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ قبر میں سکون ملتا ہے، پاکستانی عوام اب تجربے برداشت نہیں کر سکتی، حکومت 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کا منصوبہ لا رہی ہے، اس منصوبے کا حال بھی 50 لاکھ گھروں کے منصوبے جیسا ہوگا جبکہ حکومت کو منی بجٹ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 843937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش