0
Tuesday 11 Feb 2020 19:23

حکومت کرپشن کیخلاف اقدام کرے مگر مہنگائی و غربت کے خاتمے کیلئے بھی آگے بڑھے، یعقوب شہباز

حکومت کرپشن کیخلاف اقدام کرے مگر مہنگائی و غربت کے خاتمے کیلئے بھی آگے بڑھے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کرپشن کے خلاف اقدامات ضرور کرنے چائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بھی آگے بڑ ھنا ہوگا، حکومت کی گزشتہ کئی ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے، مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے، اس جان لیوا مہنگائی نے عوام کی زندگی عزاب بنا رکھی ہے، ملک بھر میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے بھی نظام زندگی کو معطل کردیا ہے۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں کے بڑھنے سے عوامی مشکلات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، وفاقی حکومت سے جو عوامی توقعات تھیں وہ ابھی تک پوری نہیں ہوسکیں، اگر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی جو عوام کا بنیادی حق ہے تو پھر عوام تبدیلی کے نعروں کو صرف نعرے ہی سمجھیں گے، اب بھی وقت ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے ورنہ عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہوجائے گا، جو کسی بھی صورت ملک کے لئے اچھا اقدام ثابت نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 843942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش