1
Tuesday 11 Feb 2020 21:14
"22 بہمن"

ایران، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دن نکلنے والی عوامی ریلیوں کی تصویری جھلکیاں

ایران، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دن نکلنے والی عوامی ریلیوں کی تصویری جھلکیاں
اسلام ٹائمز۔ ایرانی کیلنڈر کے گیارہویں ماہ "بہمن" کی 22 تاریخ اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دنوں میں سے ایک ہے جب آج سے 42 سال قبل وہاں اسلامی انقلاب کامیاب اور 2500 سالہ پہلوی شہنشاہی نظام کا خاتمہ ہوا تھا اور جس دن ایرانی عوام نے شہنشاہی جاسوس تنظیم ساواک کے مرکز، جیل، سینیٹ، ٹاؤن کمیٹی، پولیس ہیڈکوارٹرز اور فوجی مراکز پر قبضہ کر کے باقیماندہ شہنشاہی حکومت کو بھی گرا دیا تھا۔


ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ سید روح اللہ خمینی جو 14 سالوں کی ملک بدری کاٹنے کے بعد اسلامی انقلاب کی کامیابی سے صرف 10 روز قبل 12 بہمن کو ایران واپس پلٹے تھے، نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عوامی ریفرنڈم کا اعلان کر دیا جس میں عوام کو اپنی مرضی کا نظام حکومت چننا تھا جبکہ ساری ایرانی عوام نے اسلامی جمہوری نظام کو منتخب کیا جو تب سے اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال "22 بہمن" کے دن کو ایران میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس دن ہر ایرانی شہر میں عوام سڑکوں پر نکل کر اسلامی انقلاب کی حمایت اور اسلام دشمن عالمی طاقتوں کیخلاف نعرے بلند کرتے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے ان تصاویر میں:


































خبر کا کوڈ : 843956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش