0
Tuesday 11 Feb 2020 21:18

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی کرپشن میں ملوث عناصر کو برخاست کرنیکی ہدایت

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی کرپشن میں ملوث عناصر کو برخاست کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرپشن میں ملوث عناصر کو برخاست کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت انتظامی سیکریٹریز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام وزراء کو شارٹ، میڈیم اور طویل مدت پلان تشکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث عناصر کو برخاست کیا جائے۔ محمود خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر قابل افسران کام کریں گے، کام نہ کرنے والوں کو فارغ کیا جائے گا، کرپشن کے خاتمے سے متعلق ہدایت پر ہر صورت عمل ہوگا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے محکموں کو کمیونیکشن اسٹریٹجی بنانے اور سی اینڈ ڈبلیو کو کمیشن کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ڈیجٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دیں۔ محمود خان نے قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں خالی آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قوانین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر رولز بنائے جائیں، ہمارا کام پالیسی وضع کرنا اور عملدرآمد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، حکومتی امور میں میرٹ، شفافیت یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، عوام نے دوسری بار کامیاب کیا، ہر صورت توقعات پر پورا اُترنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش