QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کا سراغ لگانے کیلئے جی ایس ایم لوکیٹر فراہم

11 Feb 2020 21:44

خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا جس کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کو اہم معلومات حاصل کرنے کیلئے حساس اداروں سے رابطے کئے جاتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے جی ایس ایم لوکیٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ 2 عدد جی ایس ایم لوکیٹر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا جس کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کو اہم معلومات حاصل کرنے کیلئے حساس اداروں سے رابطے کئے جاتے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال اس کیلئے باقاعدہ طور پر فنڈز بھی مختص کیا تھا اور وفاقی حکومت سے این او سی جاری کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے جی ایس ایم لوکیٹر حاصل کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں اور بھتہ خوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا، جبکہ پنجاب اور سندھ پولیس کے پاس جی ایس لوکیٹر پہلے سے ہی موجود تھا۔


خبر کا کوڈ: 843963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843963/خیبر-پختونخوا-سی-ٹی-ڈی-کو-دہشتگردوں-کا-سراغ-لگانے-کیلئے-جی-ایس-ایم-لوکیٹر-فراہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org