0
Tuesday 11 Feb 2020 22:10

استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں، آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد کیلئے حقیقتاً سخت جدوجہد کررہے ہیں، میئر کراچی

استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں، آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد کیلئے حقیقتاً سخت جدوجہد کررہے ہیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں متعین کردہ قوانین وضوابط پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کو مستحکم کرنے کے لئے وہ ایس ایل جی اے 2013ء میں ترامیم تیارکر رہے ہیں اور وہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد کے لئے حقیقتاً سخت جدوجہد کررہے ہیں اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اس پر عمل درآمد کے مطالبے کی حمایت کررہے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ میئر کراچی کی حیثیت سے اختیارات قانون کے تحت میرے پاس ہیں جنہیں سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور اسے استعمال بلاول بھٹو کررہیں ہیں۔

کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے جاری کوششوں کی بدولت اب احساس ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک مخصوص کیس کی کارروائی شروع کرنے سے قبل اے جی سندھ سے کہاکہ وہ آرٹیکل 140 اے کو پڑھیں جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامی اختیارات، سیاسی اختیارات اور مالیاتی اختیارات حکومت کو تیسرے درجے کو منتقل کردیئے جائیں گے، اسی طرح سندھ حکو مت کو بھی کچھ ادراک ہوا کیونکہ حال ہی میں میڈیا میں آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت میئر اور کے ایم سی کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 843970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش