0
Tuesday 11 Feb 2020 22:44

داریل، گھر میں آتشزدگی سے دو بچے جاں بحق

داریل، گھر میں آتشزدگی سے دو بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ داریل میں ایک مکان میں آتشزدگی کے واقعے میں دو کمسن بچے زندہ جل گئے۔ واقعہ منگل کے روز پیش آیا، داریل تبلیغی مرکز نائوکوٹ کے قریب شیر رحمت نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دو کمسن بچے جل کر جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 843976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش