0
Tuesday 11 Feb 2020 23:52

پاراچنار میں انڈر 21 گیمز خیبر پختونخوا سپورٹس گالا شروع ہوگیا

پاراچنار میں انڈر 21 گیمز خیبر پختونخوا سپورٹس گالا شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں انڈر 21 گیمز خیبر پختونخوا سپورٹس گالا شروع ہوگیا، جس میں ضلع بھر سے مختلف کھیلوں کے 252 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، ایڈیشنل ڈی سی نے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئیں۔ ڈائریکٹر جنرل یوتھ اینڈ فیئر خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح پاراچنار میں بھی سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں پاراچنار، صدہ اور علی زئی سے فٹبال، والی بال، ایتھلیٹکس، کبڈی، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم عصمت اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ ان کھیلوں کا مقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کو کھیلوں کے حوالے سے بھرپور تعاون جاری ہے، جس کا مقصد قبائلی کھلاڑیوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، سپورٹس آفیسر ضلع کرم امجد حسین کا کہنا ہے کہ کرم کے تینوں تحصیلوں کے مابین مقابلوں کے بعد کامیاب ٹیمیں کوہاٹ اور پشاور میں مقابلوں میں شریک ہوں گی اور اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے قبائلی کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی عصمت اللہ وزیر اور سپورٹس آفیسر امجد حسین نے مختلف ٹیموں کے 252 کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئیں۔
خبر کا کوڈ : 843985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش