QR CodeQR Code

وزیراعظم نے حج پیکیج میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ مسترد کر دیا

11 Feb 2020 22:24

میڈیا نیوز کے مطابق متعلقہ وزیر نے قیمت میں اضافہ پر اصرار کیا، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حاجیوں سے صرف کرائے کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرائے میں صرف 20 سے 25 ہزار روپے اضافہ ہوگا، عازمین حج سے 80 ہزار روپے کسی صورت وصول نہیں کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے حج پیکیج میں 1 لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حج پیکیج میں 1 لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا، وزارت مذہبی امور نے حج کے لیے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا نیوز کے مطابق متعلقہ وزیر نے قیمت میں اضافہ پر اصرار کیا، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حاجیوں سے صرف کرائے کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرائے میں صرف 20 سے 25 ہزار روپے اضافہ ہوگا، عازمین حج سے 80 ہزار روپے کسی صورت وصول نہیں کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ رواں سال سعودی عرب نے 1 لاکھ 89 ہزار 210 کا حج کوٹہ دیا ہے، 60 فیصد حجاج سرکاری اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ جائیں گے۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ 70 سال یا زائد عمر والے حجاج کے نام بغیر قرعہ اندازی شامل ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حجاج کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 844000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844000/وزیراعظم-نے-حج-پیکیج-میں-1-لاکھ-5-ہزار-روپے-کا-اضافہ-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org