0
Wednesday 12 Feb 2020 02:27

بلاول زرداری اور انکی سندھ حکومت کی تاریخی کرپشن سے صوبہ سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، خرم شیر زمان

بلاول زرداری اور انکی سندھ حکومت کی تاریخی کرپشن سے صوبہ سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے حکومت مخالف مارچ سے انکے گناہ صاف نہیں ہوجائیں گے، بلاول زرداری اور انکی سندھ حکومت کی تاریخی کرپشن سے صوبہ سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے زکوۃ، فطرہ کا فنڈ کھایا اور اس کے بعد یتیم و غریب بچوں کی تعلیم کے لئے جاری ہونے والا انڈوومنٹ فنڈ بھی ہڑپ کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے میڈیا سیل انصاف ہاؤس سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تو غریب و لاچار افراد کے پیسے کھا گئی، اب بلاول زرداری کیسے امید کرتے ہیں کہ سندھ کی باشعور عوام ان پر بھروسہ کرے گی، کرپشن کے گاڈ فادر کے خلاف معزز عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں، بلاول کے ابو، پھوپھو سمیت تمام قیادت عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے دوسروں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، جہاں پیپلز پارٹی کے خلاف کاروائیوں کا آغاز ہوتا ہے وہیں ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور احتجاج جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔

خرم شیر زمان کے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الزام تراشیوں کی سیاست سے باہر آکر عملی سیاست کرے، کچھ کرنا ہے تو صوبہ سندھ کو آئیڈیل صوبہ بنائے اور وہاں کے مسائل حل کرے، پرتعیش محلوں اور مہنگی گاڑیوں میں بیٹھ کر سسکتی بلکتی عوام کا دکھ محسوس نہیں ہوگا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدل و انصاف پر یقین رکھتی ہے، اس دور میں ادارے آزاد اور خودمختار ہیں، جو برا کرے گا اس کے خلاف لازمی کاروائی ہوگی، جس جس نے اس ملک کا پیسہ کھایا ہے وہ ایک ایک پائی کا حساب دے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مزید ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 844005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش