QR CodeQR Code

نیب نے شہباز فیملی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب کی منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرلئے

12 Feb 2020 07:59

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس (ٹی ٹی کیس) کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے، انہیں ٹی ٹیز کے ذریعے ہونے والی منتقلی کے تین سے چار ارب کے ثبوت حاصل ہوگئے، ٹی ٹی کیس اسٹیٹ بینک سے ملنے والی ایس ٹی آر رپورٹ کی بنیاد پر ہی شروع  کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کے خلاف تین سے چار ارب روپے کی منتقلی کے ثبوت حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے ٹی ٹی کیس میں کرپشن کے شواہد ملنے پر شہباز شریف فیملی کے خلاف ایک اور ریفرنس کی تیاری مکمل کرلی۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس (ٹی ٹی کیس) کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے، انہیں ٹی ٹیز کے ذریعے ہونے والی منتقلی کے تین سے چار ارب کے ثبوت حاصل ہوگئے، ٹی ٹی کیس اسٹیٹ بینک سے ملنے والی ایس ٹی آر رپورٹ کی بنیاد پر ہی شروع  کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف ٹی ٹی ریفرنس منظوری کے لئے نیب اسلام آباد بھجوا دیا ہے۔ ریفرنس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب، ان کے صاحبزادے سلمان اور حمزہ شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں اگلے ماہ دائر ہونے کا امکان ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 844010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844010/نیب-نے-شہباز-فیملی-کے-اکاؤنٹ-میں-4-ارب-کی-منی-لانڈرنگ-شواہد-حاصل-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org