0
Wednesday 12 Feb 2020 08:35

شبر زیدی بھاگ گئے اب حفیظ شیخ کی باری ہے، سراج الحق

شبر زیدی بھاگ گئے اب حفیظ شیخ کی باری ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی بھاگ گئے اب مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، یہ لوگ عوام کا خون پسینہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں گے۔ لاہور میں مختلف اضلاع کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پیارے ہی مہنگائی میں ملوث ہیں جن کو سزا دیے بغیر انصاف ممکن نہیں، قوم آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے، آئی ایم ایف والے جون سے پہلے ہی نیا بجٹ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان دونوں کا گزارا نہیں ہوتا، قوم کو چاہیے ان دونوں کے لئے چندہ اکٹھا کرے، حکومت جس مافیا کی بات کر رہی ہے اسی مافیا نے ہی حکومت پر سرمایہ کاری کی تھی جو سود سمیت واپس لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش