0
Wednesday 12 Feb 2020 09:47

مولانا فضل الرحمٰن احتجاج پر نکلے تو نئی حکمت عملی لائیں گے، چودھری سرور

مولانا فضل الرحمٰن احتجاج پر نکلے تو نئی حکمت عملی لائیں گے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کیلئے مشورہ ہے کہ وہ ابھی ساڑھے 3 برس انتظار فرمائیں، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے اور حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری محمد سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کو کام کرنے دیں، مولانا پہلے بھی دھرنا دے چکے ہیں مگر انہیں اس دھرنا کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیوںکہ اپوزیشن کی دوسری جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ ’’سیاست‘‘ کھیلی اور انہیں پتہ بھی نہ چلا کہ انہیں استعمال کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن میں عوام کے پاس جائیں اور انہیں اپنے منشور سے آگاہ کریں، پھر عوام فیصلہ کریں گے کہ کس کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، ملک کی موجودہ صورتحال احتجاج اور دھرنوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا پہلے بھی احتجاج کیلئے نکلے تھے مگر کچھ حاصل نہ کر سکے، اب بھی وہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاج کیا تو حکومت نئی حکمت عملی بنائے گی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پنجاب میں کہاں سے احتجاج شروع کرنا ہے، اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، حالات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاج کے بارے حکومتی حکمت عملی بنائیں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر سب کو ملک و قوم کے مفاد کیلئے سوچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تحفظات رکھتے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ ہو، یہاں ایک نہیں بہت سے مافیاز ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ہر گلی محلے اور گاؤں میں بننے والے مافیاز کو ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 844023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش