0
Wednesday 12 Feb 2020 09:48

ڈی آئی خان، پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پہ دہشتگردوں کا بڑا حملہ

ڈی آئی خان، پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پہ دہشتگردوں کا بڑا حملہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پہ دہشتگردوں کے ایک جتھے نے پولیس چیک پوسٹ پہ حملہ کیا ہے۔ ڈی آئی خان تھانہ صدر کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پہ مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ حملہ پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پہ کیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور دہشتگردوں کی تعداد دس سے بارہ تھی جو کہ موٹر سائیکلوں پہ سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے چیک پوسٹ پہ راکٹ لانچر فائر کیا اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ چیک پوسٹ پہ موجود پولیس کے مسلح جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کی وجہ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد آر پی او اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر موقع پہ پہنچ گئے۔ پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ نزدیکی علاقے میں بڑے پیمانے پہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں اب تک درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن واحد محمود کے مطابق پولیس جوانوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوا ہے اور دہشتگرد فرار ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 844025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش