0
Wednesday 12 Feb 2020 11:29

جج کی عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت سے معذرت

جج کی عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی غیر قانونی حراست کی درخواست پر سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے ایک جج نے معذرت کرتے ہوئے خود کو سماعت سے علیحدہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ سے ایک جج کے علیحدہ ہو جانے کے بعد اب درخواست کی سماعت کل ہو گی۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن نے اپنے بھائی پر لاگو کیے گئے پی ایس اے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، درخواست کے متن کے مطابق عمر عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری غیرقانونی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 فروری کو عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا تھا، دونوں کشمیری رہنما مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے زیرحراست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش