0
Wednesday 12 Feb 2020 11:43

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے، قاری زوار بہادر

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے کوٹلی کے گاوئں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنانے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہریوں کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، بھارتی جارحیت اور گولہ باری سے اب تک سیکڑوں گھروں اور مویشیوں کا نقصان اورسیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں متنازعہ شہریت بل کی مخالفت اور اندرونی صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اس سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کر رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے، جس کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے، عالمی ادارے تماشائی کا کردارختم کریں ورنہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے دنیا بھر کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو بدترین جیل بنا رکھا ہے، نہتے عوام پر بھارتی افواج ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گا۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہے، ہم کسی کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے قوم مسلح افواج کیساتھ ہے اور بھارت کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 844042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش