QR CodeQR Code

ایم ایل ون کا کام شیخ رشید کے ہاتھوں ہو گا، اسد عمر

12 Feb 2020 12:46

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان اور چین کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس اپریل میں ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان اور چین کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس اپریل میں ہونا ہے، ایم ایل ون کا منصوبہ منظوری کے لیے اس اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ایم ایل ون کا کام شیخ رشید کے ہاتھوں ہو گا۔

ریلوے خسارہ کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایم ایل ون کا پی سی ون اسی ماہ کے آخر تک ریلوے کو دے دیں گے، مارچ کے مہینے میں اس کے اپروول کے مرحلے پورے کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون 9 بلین ڈالرز کا پراجیکٹ ہے، 15 اپریل تک ایکنک ایم ایل ون کی منظوری دے گی اور انشاءاللہ ایم ایل ون کا کام شیخ رشید کے ہاتھوں ہو گا۔

کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ کو بتا دیا ہے کہ اس پر وفاق کی جانب سے جو کام کیا جانا چاہیے تھا وہ کیا جا رہا ہے اور منصوبے کی لیڈ اس وقت صوبائی حکومت کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 844062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844062/ایم-ایل-ون-کا-کام-شیخ-رشید-کے-ہاتھوں-ہو-گا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org