0
Wednesday 12 Feb 2020 15:31

نوشہرہ، گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے

نوشہرہ، گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے مییں 7 افراد جھلس گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ لاجبر کالونی میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 7 افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جھلس جانے والوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جھلس جانے والے افراد میں گھر کا سربراہ، خاتون خانہ اور بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوا، رات بھر کمرے میں گیس بھر گیا تھا، صبح ناشتے کی تیاری کیلئے جیسے ہی خاتون خانہ نے ماچس جلائی زرو دار دھماکہ ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے کمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، زخمیوں کو میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 844103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش