QR CodeQR Code

پاک سرزمین پارٹی کا کراچی میں براہ راست میئر کے انتخاب کا مطالبہ

12 Feb 2020 17:05

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ پنجاب اور خيبرپختونخوا ميں بلدیاتی قانون میں ترمیم ہو سکتی ہے، تو سندھ اور بلوچستان میں کیوں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انيس قائم خانی نے کہا کہ پنجاب اور خيبرپختونخوا ميں بلدیاتی قانون میں ترمیم ہو سکتی ہے، تو سندھ اور بلوچستان میں کیوں نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی براہ راست ميئر کے انتخاب کا قانون لایا جائے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے اقدامات کریں۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا کہ براہ راست انتخاب ہوا، تو مصطفیٰ کمال کامیاب ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 844132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844132/پاک-سرزمین-پارٹی-کا-کراچی-میں-براہ-راست-میئر-کے-انتخاب-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org