QR CodeQR Code

تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں رضامند نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

12 Feb 2020 18:14

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں، وفاق کو ہم نے آئی جی کے نام ان کی درخواست پر دیئے ہیں، امید کرتے ہیں کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے آئی جی مقرر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالتی حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں کو مسمار کرنے سے معذرت کرلی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں رضامند نہیں، عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں۔ آئی جی سندھ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو ہم نے آئی جی کے نام ان کی درخواست پر دیئے ہیں، امید کرتے ہیں کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے آئی جی مقرر ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کل بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام کے جیل میں رکھا گیا، عدالت نے فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 844139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844139/تجاوزات-کسی-صورت-منظور-نہیں-مگر-غریب-کے-گھر-گرانے-میں-رضامند-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org