0
Wednesday 12 Feb 2020 18:27

11 فروری کا دن تمام مسلمانوں کیلئے مسرت کا دن ہے، گورنر سندھ

11 فروری کا دن تمام مسلمانوں کیلئے مسرت کا دن ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ ایران کے کراچی میں متعین قونصل جنرل احمدی محمدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ کاوش کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے بہترین تعلقات قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں ںے یہ بات ایران میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔ ایران کے قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ 11 فروری کا دن تمام مسلمانوں کیلئے مسرت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا کہ جب ایرانی عوام اسلامی انقلاب لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی تجارتی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کاوش کررہی ہیں۔ انہوں ںے بتایا کہ ایران کے صوبہ سندھ سے بھی مستحکم تجارتی تعلقات قائم ہیں۔

ایران کے قونصل جنرل احمدی محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران ہر میدان و شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھا رہے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی میدانوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ںے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمسایہ و برادر ممالک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش