0
Wednesday 12 Feb 2020 18:35

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف کو چینلج کر دیا

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف کو چینلج کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف کو چینلج کر دیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا، صدر (ن) لیگ کو چینلج کرتا ہوں کہ وہ ثابت کریں کہ پشاور بی آر ٹی کی لاگت زیادہ ہے۔ انہوں نے پشاور میٹرو منصوبہ اپریل میں آپریشنل ہونے کی نوید بھی سنا دی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ڈالر کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے قرضے لئے، جبکہ امپورٹ بڑھنے اور ایکسپورٹ ختم ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان جلد ترقی کرے گا، مولانا فضل الرحمٰن اس بار اکیلے سڑکوں پر نکلنا چاہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 844141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش