QR CodeQR Code

حافظ سعید کو سزا عالمی دباؤ کے تحت دی گئی ہے کارکن پرامن رہیں، ترجمان جماعت الدعوۃ

12 Feb 2020 19:04

اپنے ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ عجب ستم ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے اور مظلوم کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانے والے آج سزاوار ٹھہرے ہیں، سارا پاکستان اور دنیا جانتی ہے کہ حافظ سعید نے ہر قدرتی آفت میں انسانیت کی مدد کی ہے اور خدمت خلق اور تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات پیش کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے اپنی جماعت کے سربراہ حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر 11 برس قید اور جرمانے کی سزاؤں پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کو سنائی جانے والی سزا سے پاکستان اور کشمیر سمیت ہر صاحب شعور انسان کا دل افسردہ ہے، یہ سزائیں عالمی دباؤ کے تحت دی گئی ہیں، حافظ محمد سعید کا گناہ کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کے جاری ظلم پر دنیا نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے، تمام کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔ عجب ستم ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے اور مظلوم کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانے والے آج سزاوار ٹھہرے ہیں، سارا پاکستان اور دنیا جانتی ہے کہ حافظ سعید نے ہر قدرتی آفت میں انسانیت کی مدد کی ہے اور خدمت خلق اور تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات پیش کی ہیں لیکن انڈیا کے دباؤ میں آکر اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعمال کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حافظ سعید اور ان کی جماعت پاکستان کے محسن ہیں اور کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں، تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے، کیونکہ ہماری یہ قربانیاں پاکستان کی بقا کے لیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 844149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844149/حافظ-سعید-کو-سزا-عالمی-دباؤ-کے-تحت-دی-گئی-ہے-کارکن-پرامن-رہیں-ترجمان-جماعت-الدعوۃ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org