0
Wednesday 12 Feb 2020 20:31

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے علامہ ریاض نجفی ایران روانہ

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے علامہ ریاض نجفی ایران روانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے تہران روانہ ہو گئے، جہاں وہ رہبر معظم ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ حافظ ریاض نجفی القدس فورس کے شہید کمانڈر محافظ مقامات مقدسہ جنرل قاسم سلیمانی کے سوگوار خاندان سے پاکستانی مدارس دینیہ کے علماء اور طلباء کی طرف سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔ دورے کے دوران ان کی مختلف حوزہ ہائے علمیہ مراجع عظام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ جامعتہ المنتظر سے علامہ نیاز نقوی، علامہ غلام باقر گھلو، علامہ مہدی حسن اور دیگر علما نے حافظ ریاض نجفی کو الوداع کیا۔
خبر کا کوڈ : 844162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش