0
Wednesday 12 Feb 2020 20:38

گلگت سے اغواء ہونے والی خاتون چلاس سے بازیاب

گلگت سے اغواء ہونے والی خاتون چلاس سے بازیاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بسین سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی پانچ بچوں کی ماں چلاس تھلپن سے بازیاب ہو گئی۔ ایس پی دیامر شیر خان کے خصوصی احکامات پر دیامر پولیس نے ایک ہفتہ قبل گلگت بسین سے بچی سمیت اغواء ہونے والی خاتون سبپکہ بیگم زوجہ اکرام کو چلاس تھلپن سے بازیاب کر لیا ہے۔ ایس پی دیامر شیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارگاہ سے تعلق رکھنے والا اکرام کی اہلیہ سابکہ بیگم جو گلگت بسین کھاری میں رہائش پذیر تھی، گذشتہ ہفتے گلگت سے اغواء ہوئی تھی، جس کی اطلاع گلگت پولیس نے دیامر پولیس کو دی تھی۔ دیامر پولیس نے ایک ہفتے کے بعد خاتون کو اس کی بچی سمیت چلاس تھلپن سے بازیاب کیا جبکہ اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں دیامر پولیس نے خاتون کو گلگت پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 844163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش