QR CodeQR Code

احسان اللہ احسان کا فرار ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

12 Feb 2020 20:43

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر چلنے والی حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی، اقتدار محل کے ستون لرز اور دیواریں گر رہی ہیں، جنسی درندوں کو عبرتناک سزاؤں کے ذریعے بے راہروی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے جزا و سزا کا نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کا فرار ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی پیکج مذاق اور دکھاوا ہے، حج مہنگا کرنا ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کو مافیاز کی سرکوبی کیلئے ہمت دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر چلنے والی حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی، اقتدار محل کے ستون لرز اور دیواریں گر رہی ہیں، جنسی درندوں کو عبرتناک سزاؤں کے ذریعے بے راہروی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے جزا و سزا کا نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے، ملک کا صدر بھی 22 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا اعتراف کر رہا ہے۔

فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر آئے روز بھارتی فائرنگ امن دشمنی کی بدترین مثال ہے، حج جیسی عبادت کو مہنگا کرنیوالے پاکستان کو ریاست مدینہ نہیں بنا سکتے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل حکومت نے ہر گھر کا بجٹ درہم برہم کر دیا ہے، حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف عوامی تحریک چلی تو حکومت کا ٹھہرنا مشکل ہو جائے گا، حکمرانوں نے پوری قوم کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر دیا ہے، حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر کا ماحول بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی کی ہوا طوفان بننے والی ہے، عمران خان نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم مافیاز کیخلاف کھوکھلا واویلا کرنے کی بجائے ایکشن لیں۔


خبر کا کوڈ: 844165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844165/احسان-اللہ-کا-فرار-ہونا-حکومتی-نااہلی-ثبوت-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org