QR CodeQR Code

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان

12 Feb 2020 20:58

اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون کیا اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہوسکتا ہے، جس کے بعد غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون کیا اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔


خبر کا کوڈ: 844166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844166/امریکا-اور-افغان-طالبان-کے-درمیان-امن-معاہدہ-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org