0
Wednesday 12 Feb 2020 21:46

ہماری سیاست، معاشرت اور معیشت پر مفادپرست عناصر کا غلبہ ہے، لیاقت بلوچ 

ہماری سیاست، معاشرت اور معیشت پر مفادپرست عناصر کا غلبہ ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر، افغانستان اور فلسطین کے ابتر ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا رویہ اور روش بدلیں، مسلسل نقصان کے ازالہ کے لیے قومی اتفاق رائے کی حکمت عملی بنائی جائے۔ معاشی بحران، سود، قرضوں و بے تحاشا غیرترقیاتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔ مہنگائی کے خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے افراط زر میں کمی لائی جائے۔ بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی کی جائے۔ زراعت، صنعت و تجارت پر مسلط خوف ختم کیا جائے، معاشی پہیہ گھومے گا تو عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا وگرنہ حکومتی معاشی تدبیریں مزید تباہی اور مزید کرپشن لائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست، معاشرت اور معیشت پر مفادپرست عناصر کا غلبہ ہے، انسانی قدریں زوال پذیر اور باہمی احترام و برداشت کا جذبہ مفقود ہو رہاہے۔ سیاسی و دینی جماعتیں اپنے کارکنان کی تربیت سے غافل ہیں۔ سول سوسائٹی میں منتخب قیادت اور تنظیمیں انسانوں کے دکھ درد کا احساس کریں، احترام انسانیت اور انسان سازی کے زوال پذیر نظام کا سدباب کریں، سچائی، امانت، دیانت، خدمت، دوسرے کا حق ادا کرنا اور خوش خلقی، معاشرہ کی تعمیر کے لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 844174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش