0
Wednesday 12 Feb 2020 22:11

حکومت کا آئندہ بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکا فیصلہ

حکومت کا آئندہ بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ  مذاکرات کے دوران آئندہ بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع  کے مطابق  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کل مکمل ہوں گے، اور کل پالیسی سطع کے حتمی مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومتی اقدامات کے ذریعے ٹیکس وصولیوں کو بڑھایا جائے گا، نئے ٹیکس فوری طور پر نہیں بلکہ آئندہ بجٹ میں لگائیں گے، اگلے بجٹ میں ٹیکس استثنٰی ختم کرنے کی کوشش کریں گے، آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد اور مقامی ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی 40 فیصد تک بڑھی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس اہداف کو کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، جب کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش