0
Wednesday 12 Feb 2020 22:33

طیب اردوان کل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

طیب اردوان کل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر کل 13 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق نور خان ائیر بیس پر ترک صدر کا استقبال وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ شخصیات کریں گی۔ نور خان ائیربیس پر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا اور گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔ ترک صدر، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے جہاں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق طیب اردوان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جب کہ  پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ دونوں رہنما پاک، ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے،جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 844183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش