QR CodeQR Code

حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکر

12 Feb 2020 22:39

پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام منہگائی میں پِس رہے ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں ہے، آج بھی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر  مصطفیٰ نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مزید منہگائی کرنے کی تیاری کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام منہگائی میں پِس رہے ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، حکومت نے چند کروڑ ڈالروں کے عوض آئی ایم ایف کے کورے کاغذ پر دستخط کیے۔ مصطفیٰ نواز کھوکر نے کہا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں یاد ہے عمران خان کہتے تھے وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، اب وزیراعظم بتائيں ان کی کونسی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 844184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844184/حکومت-نے-ملک-قوم-کو-آئی-ایم-ایف-کے-پاس-گروی-رکھ-دیا-ہے-سینیٹر-مصطفی-نواز-کھوکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org