QR CodeQR Code

پاکستان کی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا ہے، شہباز شریف

12 Feb 2020 22:51

اپوزیشن رہنماء کا کہنا ہے کہ 11 ہزار ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیا گیا ہے، عوام کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا ہے، ملک کو جان بوجھ کر معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے، وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کو عوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے، آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ  جب کہ بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت مند ہوتی اور دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے، معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے، پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا معاشی قتل کیا گیا، 11 ہزار ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیا گیا ہے، عوام کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں۔


خبر کا کوڈ: 844191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844191/پاکستان-کی-معیشت-کو-کرپٹ-ٹولے-نے-تباہ-کردیا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org