0
Wednesday 12 Feb 2020 21:43

افغان طالبان کی امریکا کو بڑی دھمکی

افغان طالبان کی امریکا کو بڑی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی پیشکش کا جواب دے، ورنہ مذاکرات سے نکل جائیں گے، طالبان نے امریکا کو 7 روز کے لئے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کو امن مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دے دی اور خبردار کیا اگر عارضی جنگ بندی کا جلد جواب نہ دیا گیا تو امن مذاکرات سے نکل جائیں، مذاکرات ختم کرنے کا انتباہ طالبان کے چیف مذاکرات کار عبدالغنی برادر نے دیا۔ افغان طالبان نے افغانستان میں سات روز کے لئے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کی پیشکش کی تھی، جس کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکرات کے تحت حتمی معاہدے کی طرف بڑھنا ہے۔ یاد رہے عبدالغنی برادر نے چند روز قبل افغان امن عمل کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی تھی، طالبان قطر دفتر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات اور مستقبل کے اقدامات پر بات ہوئی۔

خیال رہے امریکا اور افغان طالبان میں اب تک مذاکرات کے 11 دور ہوچکے ہیں، جبکہ طالبان اور امریکا امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان، امریکی وفد کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، طالبان اور امریکا نے  امن معاہدے کو فائنل کر لیا ہے، تاہم دستخط ہونا باقی ہے۔ واضح رہے افغان طالبان کی ٹیم نے امریکی وفد سے ملاقات میں عارضی جنگ بندی معاہدے کی دستاویزات پیش کیں تھیں، مجوزہ جنگ بندی سات یا دس روز کے لئے ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش