QR CodeQR Code

اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے، گورنر پنجاب

13 Feb 2020 09:45

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، حکومت دو نہیں ایک پاکستان بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا معاشی سمیت دیگر شعبوں میں حکومتی اقدامات کو سراہا رہی ہے، ان شاء اللہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک ایک لفظ قومی امنگوں کی ترجمانی ہے، مافیا کیخلاف جنگ میں پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، حکومت دو نہیں ایک پاکستان بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا معاشی سمیت دیگر شعبوں میں حکومتی اقدامات کو سراہا رہی ہے، ان شاء اللہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، ان سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے، حکومتی مخالفین ملک وقوم نہیں صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑنیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہو رہی ہے، احتساب کی بات پر نہ نجانے کیوں اپوزیشن غصہ کر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔


خبر کا کوڈ: 844242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844242/اپوزیشن-ایک-پیج-پر-نہیں-سب-کے-ہاتھوں-میں-اپنا-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org