QR CodeQR Code

حافظ سعید کو سزا سنائے جانے پر امریکہ خوش

13 Feb 2020 09:56

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے ٹویٹ کیا کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی سزا پر امریکا کا اظہار مسرت۔  امریکا نے حافظ سعید کی سزا کا خیر مقدم کیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے ٹویٹ کیا کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان کی جدوجہد بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو 2 مقدمات میں سزا سنائی، اے ٹی سی نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات میں ساڑھے 5،5 سال قید کی سزا سنائی گئی، بعد ازاں عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو سنائی گئی سزا کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پراسیکوشن نے عدالت کے سامنے اپنے الزامات کو ثابت کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حافظ سعید اور ساتھی ظفر اقبال کو 11 سال قید بامشقت سنائی جاتی ہے، دونوں کو مجموعی طور پر 30 ہزار جرمانہ بھی دینا ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر دس دن کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 844244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844244/حافظ-سعید-کو-سزا-سنائے-جانے-پر-امریکہ-خوش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org