QR CodeQR Code

حکومتی نالائقی پر بات کی جائے تو نیب سے نوٹس آ جاتا ہے، نیئر بخاری

13 Feb 2020 12:10

میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تیسری مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کیا۔ حکومتی وزراء کے خلاف بھی ریفرنسز ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی رہنما نیئربخاری کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور حکومتی نالائقی پر بات کی جائے تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے۔ نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی سے متعلق کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو تیسری مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی جواب دے چکے ہیں کہ ان کا زرداری گروپ آف کمپنی سے تعلق نہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہماری قیادت کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نیب ہمارے خلاف نہ پہلے کچھ ثابت کر سکا، نہ اب کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء کے خلاف بھی ریفرنسز ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 844274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844274/حکومتی-نالائقی-پر-بات-کی-جائے-نیب-سے-نوٹس-ا-جاتا-ہے-نیئر-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org