0
Thursday 13 Feb 2020 13:20

گومل یونیورسٹی میں بھی انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ منائی گئی

گومل یونیورسٹی میں بھی انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے پروگرام میں آئی ایس او کے سینیئرز عہدیداران نے شرکت کی۔ گومل یونیورسٹی مین کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے دفتر میں شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران یونٹ کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ڈویژنل صدر وقیر عباس، ڈویژنل فنانس سیکرٹری عون عباس، سابقہ ڈویژنل فنانس سیکرٹری علی حسین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، جس کے بعد خطبہ نہج البلاغہ کی تلاوت کی گئی۔

جس کے بعد یونٹ صدر ابوذر مہدی نے اپنی گفتگو میں تنظیم کے عہدیداران کو انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، تمام کارکنان کو متحدہ طلباء محاذ کے مطالبات اور احتجاج کے متعلق آگاہ کیا اور اس معاملے پہ ان کی قیمتی رائے لی۔ جس کے بعد علی حسین نے معرفت امام زمانہ علیہ سلام کے موضوع پہ لیکچر دیا۔ پروگرام کے آخر میں ڈویژنل صدر وقیر عباس نے انقلاب اسلامی کی تاریخ، اہداف اور اہمیت پہ تفصیلی لیکچر دیا۔ آخر میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 844304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش