0
Thursday 13 Feb 2020 20:10

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی مصروف سڑکوں کیلئے نیا ٹریفک پلان بنانے پر غور

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی مصروف سڑکوں کیلئے نیا ٹریفک پلان بنانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی مینجمنٹ کے لئے نیا پلان وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہم سڑکوں پر رش کے اوقات میں ٹریفک جام اور خراب ٹریفک کا بہاؤ غلط ٹریفک کی منصوبہ بندی اور مینجمنٹ کے باعث ہے لہٰذا صدر، میٹروپول، کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی مینجمنٹ کے لئے نیا پلان وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی وجہ سے انہوں نے یہ اجلاس بلایا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج وزیراعلٰی ہاؤس میں چیئرمین ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلٰی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ ون وے کے مختلف آپشنز ،سگنلز کو ہٹانے اور نئے سگنلز کی تنصیب کی تجویز ہے۔ وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ صرف کلب روڈ کو ون وے ڈکلیئر کیا گیا ہے جوکہ لوگوں کے مسئلے کے حل کے لئے ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام علاقے آئی آئی چندریگر روڈ تا شاہین کمپلیکس، شاہین کمپلیکس تا فوراہ چوک، فوراہ چوک تا میٹروپول کارنر شاہراہ فیصل کی جانب اور کلفٹن اور آواری ٹاور پر ٹریفک کنجیشن اور ٹریفک جام کے خاتمے کے لئے جامع اقدامات کرنے ہوں گے، مختلف سڑکوں کے ون وے کے مختلف آپشنز ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ میٹروپول، آواری، آئی آئی چندریگر روڈ کے چوکنگ پوائنٹس کو بہترین ٹریفکنگ انجینئرنگ کے ذریعے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور اور انڈر پاسز مسائل کے خاطر خواہ حل نہیں ہیں۔ مراد علی شاہ نے ٹیم کو تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے ناصرف یہ کہ ایک قابل عمل منصوبے پر کام کریں بلکہ اس پر جون 2020ء جب اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں، اس پر عمل درآمد بھی شروع کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 844341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش