0
Thursday 13 Feb 2020 23:13

سابق وزیر مذہبی امور کا حکومت کو ایک لاکھ روپے کم میں حج کرانے کا چیلنج

سابق وزیر مذہبی امور کا حکومت کو ایک لاکھ روپے کم میں حج کرانے کا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پی ٹی آئی حکومت کو چیلنج کردیا کہ حکومت نے 4 لاکھ  90 ہزار روپے میں حج پیکیج کا اعلان کیا ہے ہم عازمین کو 3 لاکھ  90 ہزار روپے میں حج کراسکتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت مدینے کی ریاست کا دعویٰ کرتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ مدینہ جیسی ریاست ہو لیکن اس کے لیے عملی طور پر کام بھی کرنا ہوگا، اس حکومت نے تو مقدس عبادت کو بھی معاف نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مذہبی امور کا وزیر رہا ہوں، جب (ن) لیگ کی حکومت آئی تو حج پیکیج 3 لاکھ 10 ہزار کا تھا، جسے ہم نے کم کر کے اڑھائی لاکھ روپے کا کیا اور ملک کی تاریخ کے سب اچھے انتظامات کیے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان حالات میں بھی یہی حج ہم 3 لاکھ 90 ہزار میں کرا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش