0
Thursday 13 Feb 2020 23:40

ویلنٹائن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، شاہ عبدالحق قادری

ویلنٹائن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کی یلغار اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے، مغربی سوچ کے حامل مٹھی بھر افراد معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جائز رشتوں میں اظہار محبت سے مذہب نہیں روکتا، حکومت ایسے تہواروں کا راستہ روکے، جو نوجوانوں میں اخلاقی گراوٹ کا سبب ہوں۔ اپنے ایک بیان میں شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ آزادی کے نام پر بے راہ روی نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف ہے، مذموم سازش کے تحت مسلمانوں کی تہذیب کو مٹانے کیلئے مغربی اقوام کی شرم و حیا سے عاری بے ہودگی کی یلغار جاری ہے۔

شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ اسلامی ثقافت اعلیٰ اخلاق اور بہترین انسانی قدرو ںکی آئینہ دار ہے، جو معاشرے کو شرافت اور امن کا پیغام دیتی ہے، بحیثیت مسلمان ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اخلاقی، بے ہودہ لغو کلچر کا بائیکاٹ کریں۔ شاہ عبدالحق نے مزید کہا کہ حکومت و انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ اسلامی قوانین کا مذاق اڑانے والی غیر شرعی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کی خاطر سخت لائحہ عمل اپنائے۔
خبر کا کوڈ : 844432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش