QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی ضروری اشیاء کی کمی

13 Feb 2020 23:44

بسا اوقات گاہک اور سٹور کیپرز کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے ہیں۔ سٹور کیپرز کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کئی یوٹیلٹی سٹورز غیرفعال ہوگئے ہیں اور ان پر بنیادی ضروری اشیاء خوردنی نایاب ہوگئی ہیں۔ سٹورز میں آٹا، چینی، گھی دالیں، چائے، مصالحہ جات، نمک، ماچس اور صابن تک دستیاب نہیں، عوام سارا دن سٹور کا چکر لگاکر مایوس گھروں کو لوٹتے ہیں، سٹور کیپرز اور گاہکوں کے درمیان سارا دن تلخ کلامی اور جھگڑے معمول بن گیا ہے۔ غریب عوام کیلئے وزیراعظم کے فوڈ پیکج کے تحت دال، چینی، گھی، آٹا کی نرخ میں پچیس فیصد تک کمی کی گئی ہے، لیکن یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں۔ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام یوٹیلٹی سٹور کا چکر لگانے پر مجبور ہیں، بسا اوقات گاہک اور سٹور کیپرز کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے ہیں۔ سٹور کیپرز کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 844434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844434/خیبر-پختونخوا-میں-یوٹیلٹی-سٹورز-پر-بنیادی-ضروری-اشیاء-کی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org