QR CodeQR Code

پاراچنار، بالشخیل شاملات کے مسئلہ کے حل کیلئے فریقین جرگہ پر متفق ہوگئے ہیں، ڈی سی کرم

14 Feb 2020 08:42

پاراچنار میں گرینڈ جرگہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایا کہ طویل عرصے سے بالش خیل شاملاتی اراضی پر فریقین کے مابین تنازعہ چل رہا ہے، اس حوالے سے ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں فریقین نے بات چیت اور جرگہ کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا ہے کہ بالش خیل شاملات کے مسئلہ کے حل کیلئے فریقین جرگہ پر متفق ہو گئے ہیں اور فریقین کو اپنے حقوق دلانے کیلئے بات چیت اور مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاراچنار میں گرینڈ جرگہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایا کہ طویل عرصے سے بالش خیل شاملاتی اراضی پر فریقین کے مابین تنازعہ چل رہا ہے، اس حوالے سے ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں فریقین نے بات چیت اور جرگہ کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔ جرگہ میں چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار ساجد حسین طوری، رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں اور رکن صوبائی اسمبلی ریاض شاہین اور فریقین کے عمائدین کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش خان، کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمان، پاک آرمی کے لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 844454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844454/پاراچنار-بالشخیل-شاملات-کے-مسئلہ-حل-کیلئے-فریقین-جرگہ-پر-متفق-ہوگئے-ہیں-ڈی-سی-کرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org